ابنا: قاہرہ ميں حکمراں جماعت کے سکريٹري جنرل محمد البلتاجي نے مصري عوام سے کہا ہے کہ وہ ہوشياري کا مظاہرہ کريں اور جھوٹے پرپيگنڈوں اور دشمن کے فريب ميں نہ آئيں-انہوں نے کہا کہ انقلاب دشمن عناصر کي طرف سے جو جھوٹے پروپيگنڈے کئے جارہے ہيں ان سے ہوشيار رہنے کي ضرورت ہے مصر کي حکمراں جماعت کے سکريٹري جنرل نے کہا کہ انقلاب دشمن عناصر پہلے سيکورٹي اور تشہيراتي معاملات کے ذريعے عوام کو فريب دينے کي کوشش کرتے تھے اب انہوں نے ايندھن ، بجلي اور ان جيسي ديگر چيزوں کو بہانہ بناکر عوام کو گمراہ کرنے کي کوشش شروع کردي ہے-واضح رہے کہ پچھلے چند ہفتوں سے مصر کے بہت سے شہروں ميں لوڈ شيڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے جس کے خلاف عوام نے سڑکوں پر نکل کراحتجاج کيا ہے - اس درميان بعض منحرف گروہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ آئندہ چوبيس اگست کو حکومت کے خلاف ہونےوالے مظاہرے ميں شرکت کريں –دوسري طرف مصر کے صدر محمد مرسي نے لوڈشيڈنگ سے پيدا ہونےوالي صورتحال کي بابت عوام سے معافي مانگي ہے اور کہا ہے کہ وہ بہت جلد اس مشکل پر قابو پاليں گے –
.......
/169